سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کرنے والے ہی ان کی عزتیں پامال کرنے لگ گئے ۔ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس افسر کے اہلکاروں کے ہمراہ خاتون کے گھر گھس کر اس سے جنسی زیادتی کرنے کا خوفناک انکشاف ہو اہے ۔ ذرائع کے مطابق سلانوالی کی خاتون عصمت بی بی نے علاقہ مجسٹریٹ کو دی گئی درخواست میں الزام عائدکیا کہ تھانہ شاہ نکڈر کے پولیس آفیسر اور اہلکار زبردستی گھر داخل ہوئے اور تشدد کر تے ہوئے میرے کپڑے اتار دیئے۔اور زناحرام کرتے رہے جبکہ آفیسر پسٹل تان کر کھڑا رہا اور تمام ساتھیوں سے
زنا حرام کروایا۔ اس دوران شور واویلہ پر محلہ دار اکھٹے ہوگے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مجسٹریٹ نے میڈیکل سپرئڈنٹ کو ہدائت کہ خاتون کا میڈیکل کر کے تجزیہ رپورٹ پیش کی جائے۔