Friday September 20, 2024

تحریک انصاف اور ایک اور بڑی سیاسی جماعت میں جھگڑا ، فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاعات ، تعداد بڑھنےکاخدشہ

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان نوک جھوک اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز پیش آئے ایک افسوسناک واقعے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکئی میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کےدوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اے این پی کے کارکن کے گھر کی دیوار پر ساؤنڈ سسٹم لگا دیا ،جس پر پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی ،جمعہ کی

مزید پڑھیں:   جب بھی یہ ٹیم گول کرے گی، میں خوشی کے مارے یہ شرمناک کام کرڈالوں گی فٹ بال کے ورلڈ کپ کی مداح ایک نوجوان لڑکی نے ایک ایساکام کر ڈالا کہ ہر کوئی پانی پانی

صبح دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شیر محمد جاں بحق جبکہ اے این پی کا ایک کارکن نواب علی زخمی ہوگئے ، کالوخان پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنی گالہ میں عمران خان کے بنگلے میں پراسرار کیفیت کی موجود گی کا انکشاف بشریٰ مانیکا اور کون سی بے جان آپس میں گھنٹوں باتیں کرتے رہتے ہیں گھر میں موجود جنات کے کھانے کےلئے بشریٰ بی بی نے کیا چیز رکھی ہوئی ہے غیر ملکی صحافی انٹرویو لینے گئی تو مارے خوف کے اس کی چیخیں نکل گئیں

FOLLOW US