Friday September 20, 2024

” ٹکٹ کی ضرورت ہی کیا ہے، بنی گالا میں عمران خان نے مجھے سے بھی بڑے کتے باندھ کر رکھے ہوئے ہیں” تحریک انصاف سے ناراض ہونے والے اہم رہنما نے چونکا دینے والا بیان جاری کر دیا

بورے والا (مانیٹرنگ ڈیسک) دیگر تمام جماعتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف کو بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے او ر نظر انداز کیے جانے والے رہنما اور کارکن شدید ناراضگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کچھ ایسا ہی معاملہ بورے والا سے تعلق رکھنے والے جٹ خاندان کا ہے جس کے تین امیدواروں سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے ۔ ، اس فیصلے پر چوہدری نذیر جٹ نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے سے بھی زیادہ بڑے کتے باندھ رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے

اپنے مضبوط ترین امیدواروں عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد کو دیے گئے ٹکٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ بورے والاکے حلقہ این اے 162، پی پی 229، پی پی 230 سے بالترتیب عائشہ نذیر جٹ، چوہدری نذیر جٹ اور عبدالحمید بھٹی کو دی گئی ٹکٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف ان سیٹوں پر آنے والے دنوں میں نئے امیدواروں کا فیصلہ کرے گی، پارٹی کارکنوں کے احتجاج اور عائشہ نذیر جٹ کا اقامہ منظر عام پر آنے سے ان کے ٹکٹس کینسل کر دیے گئے ہیں۔ ان حلقوں سے عوامی رائے حاصل کی جائے گی اور اس کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم کی جائے گی۔

FOLLOW US