Wednesday January 22, 2025

ہم کسی نیب زدہ پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ عمرے پر نہیں گئے، نہ ہی ہم نے V8گاڑیاں رشوت میں لی ہیں، نہ ٹکٹ بیچے ‘ صحافی رئوف کلاسرا کا تحریک انصا ف کو ایسا طنزیہ جواب کہ کپتان کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی رئوف کلاسرا آج کل تحریک انصاف کے مداحوں اور کارکنوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ رئوف کلاسرا ،عامر متین اور ارشد شریف نے آن کی آن میں اپنا نام ای سی ایل سے نکلوا کر عمران خان کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کےلئے روانہ ہونے والے پی ٹی آئی رہنما اور کپتان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو تنقید کا

نشانہ بنایا جس پر تحریک انصاف کے چاہنے والوں نے ان تینوں صحافیوں پر لفظی گولہ باری کی بوچھاڑ کرتے ہوئے انھیں طرح طرح کے القابات سے نوازنا شروع کر دیا ۔ کسی نے انھیں لفافہ صحافی کا نام دیا تو کسی نے ان کو بکائو قرار دے دیا ۔ تاہم ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے ایسے ہی ناقدین کو بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم کسی NAB کے ملزم پراپرٹی ڈیلر کے جہاز پر عمرے کرنے نہیں گئے۔ ہم نے طاقتور مافیا کو دوست سپانسر نہیں بنایا۔ کرپٹ سے پارٹی فنڈ نہیں لیا۔پارٹی ٹکٹ نہیں بیچے, V8گاڑیاں رشوت میں نہیں لیں نہ ہی نیب کو مطلوب کے ساتھ عمرے پر گئے۔ہم نے ہر دور میں ازادنہ رپورٹنگ ملک قوم کے مفاد میں کی ہے

FOLLOW US