Wednesday January 22, 2025

شہبازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان چھوڑ گئے،چونکادینے والی خبر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کےلئے لندن روانہ ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد اب خبر آئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی اپنی اہلیہ اور بیٹے سلمان شہباز کے ہمراہ لندن جا پہنچے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی اپنی والدہ کے ہمرا ہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں۔ سلمان شہباز اور ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جبکہ ان سے قبل شہباز شریف بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے یہاں آیا ہوں ۔

FOLLOW US