اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف جاری حالیہ پروپیگنڈے کا تعلق بحریہ ٹائون کے چئیرمین ملک ریاض سے جوڑنا انتہائی غیر مناسب ہے ۔ تحریک انصاف کا ایسی افواہوں اور منفی بیانات سے کوئی تعلق نہیں ۔ انھوںنے کہا ہے کہ ملک ریاض ہوں ، ارشد شریف یا پھر عامر متین ۔ کسی بھی قسم کی پروپیگنڈے مہم سے تحریک انصاف کے کارکن دور رہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ ’’کچھ مہربان پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ مہم کو کبھی ہمارے دوست اینکرز سے جوڑتے ہیں کبھی ملک ریاض صاحب سے، کم علمی پر مبنی ایسے تبصرے نا مناسب ہیں۔عامر
متین ہو، ارشد شریف یا پھر بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض ہمارا لوگوں سے احترام کا تعلق ہے اور ان سے متعلق بد گمانیوں سے ہماراکوئی تعلق نہیں‘‘ واضح رہے کہ بعض صحافیوں کی جانب سے عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور زلفی بخاری کے حوالے سے شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پروپیگنڈہ مہم شروع کردی گئی،