Sunday September 22, 2024

“پرویز رشید سیکولر اور خوش آمدی انسان ہے، کرتوت سامنے آجائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے ” چودھری نثار نے خاموشی توڑنےکا فیصلہ کر لیا ، سابق وزیر اطلاعات کے خلاف انتہائی سخت بیان جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں ۔گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے اس وقت پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیںنہ ہی چوری کر سکےجس پر اب چوہدری نثار خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو

جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی غداروں نے(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ، پرویزرشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پرپورانہیں اترتے۔

FOLLOW US