Monday September 23, 2024

لڑکیوں کا لوگوں سے سوشل میڈیا پر دوستیاں لگا کر ان کو اغوا کروانے کا سلسلہ گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرکے کس کو حراست میں لے لیا، چونکا دینے والی خبر

گوجرانوالہ (نیوز ایجنسی)گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ٗ پولیس نے گروہ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں۔انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے لڑکیوں کے

مزید بڑھیں:  “جاتی امرا والے ڈرامے بازی سے اپنا مذاق اڑوارہےہیں، میں آپ کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں ” چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) کو ٹھنڈا ٹھا ر کرد ینے والا جوا ب دے ڈالا

نام سے سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر پہلے انہیں اغوا کرتے اور پھر مغویوں کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو ایک فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا ٗ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔۔

FOLLOW US