Monday September 23, 2024

“معذرت کے ساتھ، آپ کو پارٹی ٹکٹ نہیں مل سکتا ” تحریک انصاف نے اپنے اہم ترین رہنما کو صاف جواب دے ڈالا، حیران کن خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018کے لئے اپنے بیشترامیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں ۔ کئی اہم رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر کارکنوں نے اپنے تحفظات ظاہر کردیے ہیں جبکہ میڈیا کے حلقوں میں بھی اس بارے میں چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک موقف قومی اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے بابر اعوان کو پارٹی ٹکٹ دینے سے معذرت کر لی ہے۔”روزنامہ جنگ “میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بابراعوان کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے

کے بدلے میں پارٹی عہدہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل بابر اعوان نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں تحریک انصاف نے بابر اعوان کو سنٹرل نائب صدر بنانے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا ،یہ نو ٹی فیکیشن عمران خان نے بابر اعوان کو تھما یا تھا ۔

FOLLOW US