اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری بھی واپس نہیں آئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں جیسا کوئی فیصلہ نہیں کرینگی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاعندیہ دیا تھا لیکن موجود نگران حکومت نے ایسے کسی بھی منصوبے کا اعلان نہ کر نے کا ارادہ ظاہر کیا ہے