Monday September 23, 2024

صرف عمران خا ن کے خلاف الیکشن لڑنے کےلئے کون سا ملکی سیاستدان بیرون ملک سے پاکستان آیا لیکن پھر اچانک ایسا کیا ہوا کہ واپس جانا پڑ گیا، حیران کن رپورٹ جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق حیدر عباس رضوی کو سیاسی طور پر سرگرم ہونے کی اجازت نہیں ملی جبکہ حیدر عباس رضوی کو این اے 243 سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑانے کا فیصلہ ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق حیدرعباس رضوی کی اچانک کینیڈا سے آمد اور روانگی کی ساری کہانی یہ ہے کہ کاغذات نامزدگی میں دہری شہریت کا

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف کا ایک اور انتہائی تیز رفتار یوٹرن نامزد امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے کر سیکرٹر ی الیکشن کمیشن کے بھائی کوٹکٹ دے ڈالا

کالم نہ ہونے کا فائدہ اٹھانے کا سوچا گیا تھا جبکہ دہری شہریت سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کا فیصلہ حیدر عباس رضوی کی آمد کے بعد آیا تاہم ان کی گرفتاری کا خدشہ پیدا ہوجانےپر انہیں واپس جانا پڑا۔ دوسری جانب رہنما ترجمان ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے بتایا کہ حیدر عباس والدہ کی ناساز طبیعت کے باعث وطن واپس آئے۔ انہوں نے کل رات والدہ کی عیادت کی اور عیادت کے بعد وہ واپس دبئی روانہ ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات پریس کانفرنس خالد مقبول صدیقی نے کرنا تھی، حیدر عباس رضوی نے نہیں۔یاد رہے کہ حید رعباس رضوی گذشتہ رات کینیڈا سے واپس کراچی آئے اور ایئرپورٹ سے سیدھے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے جبکہ ان کی آمد پر بعض حلقوں سے اعتراض بھی سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛  آصف زرداری کی گیم الٹی پڑ گئی ایسی سنگین غلطی کر ڈالی کہ اپنے ہی اہم رہنما نے بغاوت کرکے مخالفت میں الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا

FOLLOW US