Monday September 23, 2024

“آپ نے ایک انتہائی فضول انسان سے شادی کیوں کی” اینکر نے جب یہ سوال ریحام خان سے پوچھا تھا تو اس کے جواب میں انھوںنے کیا سخت لفظ استعمال کیا، کتاب میں انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے ان کو اپنی کتاب کی مندرجات قسطوں میں شائع کرنے کی اجازت دی ہے جس نے جمعہ کو پہلی قسط شائع کی ہے۔ اس قسط میں ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اینکر نے ان سے کہا کہ آپ نے ایسے فضول شخص سے شادی کیوں کی؟ تو میں نے پوچھا کون سے پہلے والے سے یا دوسرے والے سے کیوں کہ میں نے دو فضول لوگوں سے شادی کی۔ (ریحام کا جواب انگلش میں تھا اور لفظ زیادہ سخت تھا )۔انہوں نے

عمران خان کے کس قریبی دوست نے ایک خاتون کا حمل گروایاتھا، کئی لڑکیو ں کے ساتھ کیا ہوا، کتاب کی نئی تفصیلات جاری

بتایا کہ جب عمران خان نے انہیں پروپوز کیا تو انہیں اندازہ تھا یہ ایک قدرے بیوقوف، نفسیاتی طور پر غیر متوازن شخص ہے مگر میں نے سوچا میں اس کے ساتھ رہوں گی تو اس کو کسی حد تک ٹھیک اور بہتر کر لوں گی۔ مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انتہائی خطرناک ہیں بلکہ میری نظر میں تو ملک دشمن ہیں اور ایک مافیا ہیں جو اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ میرا مقصد اس کتاب کے ذریعے اس مافیا کے پیچھے کارفرما بین الاقوامی سازش کو بے نقاب کرنا بھی ہے تاکہ اس ملک کے لوگوں کو سچ بتایا جاسکے

FOLLOW US