اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے غلام مرتضیٰ ستی کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے صداقت عباسی کو ٹکٹ جاری کر دیا ، دوسری جانب فردوس عاشق اعوان اور چوہدری امیر حسین کے درمیان دوڑ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےمقابلے میں مری کے حلقہ این اے 50 سے اہم رہنما اور پی پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے غلام مرتضیٰ ستی کی بجائے صداقت
عباسی کو ٹکٹ جاری کر دیا جس سے کئی سوالات نے جنم لے لیا ۔ دوسری جانب سیالکوٹ سے این اے کے حلقہ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ جاری نہ ہو سکا جب کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلوانے کے لئے زور لگا رہے ہیں ۔