فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2018ء کے عام انتخابات میں پارٹی امید واروں کی نامزدگی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا‘ فیصل آباد سمیت ملک بھر سے موصول ہونے والی 4 ہزار کے لگ بھگ در خواستوں کی چھان بین مکمل کرکے حتمی فہرست قیادت کے سپرد کر دی‘ (ن) لیگی امید واروں کو چھ جون تک پارٹی ٹکٹ جاری ہونے
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بین الاقوامی منڈی میں کون سی دو نمبر اور گھٹیا چیز پاکستان بتا کر بیچنا شروع کر دی، انتہائی افسوسناک انکشاف
یہ بھی پڑھیں: گرمی ابھی شروع ہوئی ہی نہیں درجہ حرارت کہاں سے جائے گا ، محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویشناک پیشگوئی کر ڈالی
کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کو سب سے زیادہ در خواستیں پنجاب سے موصول ہوئی ہیں جن کی تعداد اڑھائی ہزار کے لگ بھگ بتائی جاتی ہیں‘دیگرصو بوں سے کم تعداد میں امید واروں نے در خواستیں دی ہیں تاہم فیصل آباد‘ لاہور ‘ گوجرانوالہ‘ راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ مری ‘ ملتان ‘ گوجر خان ‘ ڈیرہ غازی خان‘ شیخو پورہ کے علاقوں سے ایک ایک حلقے سے کئی کئی امید وار سامنے آئے ہیں جن میں چند روز پہلے ہونے والے سبکدوش ہونے والے ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ نئے چہرے بھی شامل ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کی روشنی میں چھ جون تک امید واروں کو پارٹی ٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کو جھٹکا کوچ نے مزید ذمہ داریاں نہ سنبھالنے کا اعلان کرد یا، روکنے کی تمام کوششیں ناکام









