کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے خاوندسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ دونوں میاں بیوی نے ایک پریس کانفرنس کرکے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں رہنما جی ڈی ا اے کے شانہ بشانہ سیاسی جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر فہمیدا مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہمیں ایک مافیا سے صوبے کو آزاد کرانا ہے اور مقصد کے لیے سب سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت میں جدوجہد کے خواہشمندوں کو جی ڈے اے کے ہاتھ مضبوط کرنے کی دعوت دیتی ہوں، سندھ کی عوام شخصیات کے پیچھے
نہ جائیں بلکہ ایشوز اور عوام کے لیے کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔فہمیدا مرزا نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے، مردم شماری سے پتا چلا بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے اگر نوجوانوں کو تعلیم نہیں دی تو وہ نشے اور دیگر برائیوں کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیریں سندھ کو صوبے کے دیگر حصوں کے برابر پانی فراہم کیا جائے، سندھ کی اجازت کے بغیرکسی کو ڈیم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ب ہمارا جینا اور مرنا آپ کے ساتھ ہے”









