Tuesday November 11, 2025

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ ، آج رات 12بجے کیا ہونے والا ہے، بڑی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے رہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف اورمحمودالرشیدکی ملاقات کاامکان نہیں اور رات 12بجے کے بعد نگراں وزیراعلی پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوریفرہوجائیگا لیکن شایدمعاملہ الیکشن کمیشن میں چلاجائے۔میڈیا سے گفتگو میں راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمحمودالرشیدکے درمیان اب تک کوئی ملاقات شیڈول نہیں اور نہ ہی اس کاآج کوئی امکان ہے،نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن اتفاق رائے کے بعد پیچھے ہٹ گئی،

ان کا مزید کہنا تھا کہ رات 12بجے کے بعد نگراں وزیراعلی پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوریفرہوجائیگا،دونوں رہنماوں کے درمیان آئینی طورپرمشاورت ہوچکی جو ناکام رہی۔