Saturday May 18, 2024

نیب عدالت میں نوازشریف کی پیشی پر کون سا اہم ترین ملکی سیاستدان ان کے ساتھ آگیا، تحریک انصاف بھی چونک اٹھے گی

اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ر ہنما بزرگ سیاستداں جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، حکومت کا 5سال پورے کرنا بہت بڑی بات ہے۔جمعہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہوئے اس موقع پر سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں، میں

نواز شریف کو آج مبارک دینے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی، میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ جمہوریت کے خلاف ہے

FOLLOW US