Tuesday November 11, 2025

“میں آج تک سمجھتی رہی کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے” ریحا م خان کے ساتھ کھڑا یہ نوجوان کون ہے، ایسا انکشاف کہ ریحام کے مداحوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف خاتون صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اپنے حقیقی بیٹے کے علاوہ ایک اور بیٹے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان کا کہنا ہے میں یہ سمجھتی رہی کہ میراایک ہی پیارا بیٹا ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے میں میں نے محسوس کیا میرے پاس ایک سے زیادہ ساحر ہیں جو میری عزت کی حفاظت کریں گے اور میری ہر ایک آزمائش میں میرے ساتھ آکھڑے ہوں گے۔بلال عظمت جیتے رہو۔ واضح رہے کہ بلال عظمت نامی یہ نوجوان اگرچہ ریحام خان کا پرسنل سیکرٹری ہے ۔تاہم خاتون سماجی کارکن نے اسے اپنے بیٹے جیسا قرار دیا ہے۔