Monday January 27, 2025

ـ” شادی سے پہلے کچھ دن صبر نہیں کرسکتے؟ کیا کروں ، رہا نہیں جاتا، وہ رنگت ، وہ خوشبو اور وہ ذائقہ” نئے اشتہار میں ایسی اخلاقیات سے گری کوئی باتیں کہ دیکھنے والوں کے بھی کان لال ہو گئے، خوب تنقید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی ویژن پر چلنے والے کئی اشتہارات دو معنی پر مشتمل لفاظی اور جملوں کی آڑ میں بد اخلاقی کی آخری حدوں کو چھو جاتے ہیں ۔ ان میں کی جانے والی باتیں بلاشبہاپنے دیکھنے والوں پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ ناقدین بھی ایسے اشتہارات میں دکھائے جانے والے مناظر اور کی گئی باتوں پر خوب صلواتیں سناتے ہیں ۔

اداکارہ نیلم منیر بھی چائے بنانے والی ایک کمپنی کے اشتہار میں کام کررہی ہیں۔ جس میں انھیں شادی سے پہلے اپنے ملبوسات اور زیورات کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ کہ اچانک ان کا ہونے والا شوہر دیوار پھلانگ کر ان کے کمرے میں گھس آتا ہے۔ جس پر اداکارہ کہتی ہیں۔ شادی سے پہلے کچھ دن صبر نہیں کر سکتے ۔ جس پر ان کا منگیتر کہنے لگتاہے کہ کیا کروں رہا نہیں جاتا ۔ وہ رنگت ،وہ خوشبو اور وہ ذائقہ۔۔جس پر اداکارہ چونک کر کہتی ہیں۔ ذائقہ؟ جس پر منگیتر جواب دیتا ہے میں چائے کی بات کر رہا ہوں۔ گویا وہ اپنی منگیتر سے اتنا بڑا خطرہ مول لے کر چائے پینے آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اشتہار پر خوب تنقید کی ہے۔

 

 

FOLLOW US