Thursday January 30, 2025

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن اس تاریخ کو ہوں گے، صدر نے منظوری دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے تحت 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری تیار کی تھی جو منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ملک میں 2018 کے

عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور یوں ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

FOLLOW US