Wednesday October 23, 2024

پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے مل کر کتاب لکھنے پر ملکی سیاستدان نے ایسا طنز کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے دو سابق سربراہوں کی کتاب دی سپائے کرونیکلزٗ را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوڑن آف پیس کی اشاعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو اس پر غدار کا فتویٰ لگا دیا جاتا۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ حیرت ہے کہ ایک طرف بھارت اور پاکستان کے تعلقات خراب ترین سطح پر ہیں اور دوسری طرف دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہوں

کی کتاب کی رونمائی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مذکورہ کتاب پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے مل کر لکھی ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا اور کتاب لکھنے والے سیاستدان پر غدار کے فتوے لگ رہے ہوتے۔

FOLLOW US