اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہہنما اور پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں سنائی دے رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما نے تحریک انصاف میں پہلے سے شامل ہونے والے سابق پیپلزپارٹی رہنمائوں سے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔ سینئررہنما اس بات پر نالاں ہیں کہ پیپلزپارٹی ان کو ان کا جائز مقام نہیں دے رہی ۔اس لئے وہ کسی بھی وقت تحریک انصاف میں شامل ہونےکا اعلان کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے کئی نظریاتی کارکنوں اور رہنمائوں نے قیادت کو خبردار کیاہے کہ قمر زمان کائرہ کو تحریک انصاف میں شامل کیا گیا تو وہ خود مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو
جائیں گے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق)نے بھی پی ٹی آئی قیادت کو قمر زمان کائرہ کو اپنی پارٹی میں نہ لینے کا مشورہ دیا ہے ۔