اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے لئے تین نام پیش کر دیے گئے ہیں ۔ ان میں سے دو نام ایسے بھی ہیں جن پر مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اتفاق ہو سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی جماعت مسلم لیگ ن نے آئندہ نگران سیٹ اپ کیلئے اپنے نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیے ہیں۔ ان ناموں میں جسٹس ر ناصرالملک ، تصدق جیلانی اور عشرت حسین شامل ہیں۔ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ہمارے تینوں نام میرٹ پرپورا اترتے ہیں
۔ نگران وزیراعظم کیلئے جن ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے یہ تینوں شخصیات نیک نامی اور اچھی شہرت کی حامل ہیں۔ ان تمام شخصیات نے اپنے عہدوں پربڑی ایمانداری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی نگران وزیراعظم کیلئے جو نام اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیش کیے ہیں ان ناموں میں تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام شامل ہیں ۔اس طرح مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ناموں میں دو نام تصدق جیلانی اور عشرت حسین ایسے ہیں جن پرمسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں اتفاق ہو سکتا ہے