اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران(ن)لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ پیر کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران (ن)لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ مائزہ حمید کا موبائل کمرہ عدالت میں استعمال کرنے کے باعث ضبط کیا گیا جو ممنوع ہے۔