راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ، ورکنگ بائونڈری کے ہڑپال اور چرواہ سیکٹر پر فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنادیا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے ورکنگ بائونڈری پر ہڑپال اور چرواہ سیکٹر پر فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرز نے بھارتی فورسز کا موثر جواب دیا ہے۔