Tuesday January 21, 2025

زرداری اور نیازی کرسی کےلئے مل کر کیا کھچڑی پکا رہے ہیں، دھرنے والوں کے ساتھ کیا ہونےوالا ہے، شہباز شریف کا دھماکے دار بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں، نیازی اور زرداری نے عوامی مسائل حل نہیں کئے،سیاسی مخالفین کا مطمع نظر ’’کرسی‘‘ہے، سیاسی مخالفین الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پیر امین الحسنات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سید

عاشق کرمانی بھی موجود تھے۔صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے قیادت پر اظہار اعتماد کیا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی آغاز پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے پیر امین الحسنات نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کیلئے انتھک محنت کی، دیگر صوبوں کے عوام بھی آپ کے معترف ہیں۔ اس موقع پر عاشق کرمانی نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں بے مثال ترقی ہوئی، دیہی سڑکوں کا منصوبہ زراعت کیلئے گیم چینجر ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اولین ذمہ داری سمجھا، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، سیاسی مخالفین نے عوام کو نظرانداز کیا، سیاسی مخالفین الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے، نیازی اور زرداری نے عوامی مسائل حل نہیں کئے، ہم نے عوامی مسائل حل کئے اور انہیں ان کا حق دیا، نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں، سیاسی مخالفین کا مطمع نظر’’کرسی‘‘ ہے، الیکشن میں لوٹ مارکرنے والوں کا حساب ہو گا، الیکشن میں دھرنے والوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔

FOLLOW US