Thursday November 28, 2024

بھارت نے رمضان المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا نہتے پاکستانی شہریوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کرڈالی، شہادتوں کی اطلاعات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ماہ مقدس میں بھی بین الاقوامی سرحدی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں اور شر انگیز کارروائی میں نہتے پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے کےمطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے سرحدی علاقے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ پاکستانی شہری شہیدہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں تین بچے اور ایک خاتون میں شامل ہیں۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دشمن کی

گنیں خاموش ہو گئیں۔ ادھر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ہے ۔

FOLLOW US