اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو ایک بار پھر شدید جھٹکا لگ گیا ۔ اہم شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شامل ہونےکا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این 135اور136میں حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ملک راشد صدیق کھوکھر سابق ٹائون نظام کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے چئیرمینوں کے وفد نے تحریک انصاف
کے چئیرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کی ۔ ان رہنمائوں میںچئیرمین یونین کونسل 257واپڈٹاؤن ملک منظر عباس کھوکھر ،چئیرمین یونین کونسل 259ازمیر ٹاؤن میاں افتخار احمد آرائیں ودیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ ان رہنمائوں نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میںشامل ہونے کا اعلان کیا ۔