تلہ گنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے علاقے تلہ گنگ میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنے مقروض کی میت کی بے حرمتی کر ڈالی۔ 60سالہ شخص قرض کی رقم چکانے سے قبل ہی انتقال کر گیا تو قرض خواہ نے اس کا بدلہ اس کی میت سے لے ڈالا اور اس پر لاٹھیاں برسا ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں ایک 60سالہ شخص مقروض رہتے ہی انتقال کر گیا۔ جس پر قرض خواہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر حیوانیت کی آخری حدیں پھلانگتے ہوئے اس پر میت پر لاٹھیوں کی بارش کر دی ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے اس کی میت کو جنازہ گاہ لے جانےسے بھی توروکنے کی کوشش کی۔