اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی موجودہ پالیسی کی بدولت ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہے ۔ نوازشریف کی جانب سے تحریک انصاف پر کی گئی تنقید کا رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ درحقیقت سابق وزیر اعظم ان کی پارٹی کے حق میں ہی مہم چلا رہے ہیں۔ نوازشریف کی مودی نوازپالیسی کی وجہ سےخود مسلم لیگ
(ن)کے رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں آرہی ہے۔ یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ شاید خود تحریک انصاف بھی ان لوگوں کو نہ لے سکے ۔