Thursday January 30, 2025

“گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیوز کانفرنس کو نشر کیوں نہیں کیا گیا” صحافی کے سوال پر وزیر اطلاعات نے حیران کن جواب دے ڈالا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نیوز کانفرنس کی تاہم اس کی کارروائی کو براہ راست نشر نہیں کیا جس پر سوالات اٹھ گئے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریس ٹاک تھی جو نشر نہیں کرنی تھی۔ منگل کوسابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پروزیرمملکت سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے اعلان کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اہم پریس کانفرنس

کریں گے جس میں وہ نوازشریف کے متنازعہ بیان کی وضاحت کریں تاہم یہ پریس کانفرنس نشر کیوں نہیں کی گئی؟ جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریس ٹاک تھی جو نشر نہیں کرنی تھی۔

FOLLOW US