Thursday January 30, 2025

الیکشن 2018، مسلم لیگ (ن) اپنے امیدواروں سے کون سا حلف اور اقرار نامہ لینے والی ہے، خبر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن نزدیک آتے ہی حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ٹکٹ کے تقاضوں اور اس بارے میں مطلوبہ لوازمات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جو 25مئی تک جاری رہے گا،درخواستوں کے ساتھ پارٹی قیادت پر

اعتماد کا حلف نامہ اور ٹکٹ ملنے یانہ ملنے دونوں صورتوں میں پارٹی ڈسپلن کا پابند رہنے کیتحریر ی یقین دہانی بھی کرانا ہو گی جبکہ بحالی جمہوریت کیلئے جدوجہد کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشست کیلئے درخواست کیساتھ 50ہزار ،صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست کیلئے30ہزار روپے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے ایک لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے 75ہزار روپے فیس مقرر کی گئی جو بینک ڈرافٹ کی صورت میں جمع کرانا ہو گی ہے۔ فارم میں درخواست گزار سے ذاتی معلومات کے ساتھ پارٹی سے وابستگی ، موجودہ عہدہ دیگر جماعتوں سے وابستگی ،سیاسی و سماجی خدمات،بحالی جمہوریت کیلئے خدمات،اگر گزشتہ انتخابات میں حصہ لیا ہے تو حاصل ووٹوں کی تعداد اور پوزیشن،جس حلقے کیلئے درخواست دی جارہی ہے اس حلقے بارے تجزیہ اور پوزیشن بارے تحریر کرنا ہوگا۔ فارم میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کے اظہار کا اقرار نامہ ، ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے دونوں صورتوں میں پارٹی ڈسپلن کا پابند رہنے اور آرٹیکل 62،63 پر پورا اترنے بارے اقرار نامہ کے حصے کو پر کرنا ہوگا۔

FOLLOW US