لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کا کہنا تھا کہ ماں باپ تو ہزاروں مل جاتے ہیں ۔ لیکن بیویاں نہیں ملتیں۔ اب اس شخص کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی ہے جس میں اس کا کہناتھا کہ میں نے یہ ویڈیو لوگوں کو ذہنی تنائو سے نکالنے کے لئے بنائی تھی۔ تاکہ ماں باپ کی قدر کےلئے ایک پیغام ملک بھر میں
پھیل جائے ۔ اس کا کہنا تھا کہ ماں باپ نہیں ملتے ، بیویاں تو ہزاروں مل جاتی ہیں۔ اور جتنا میں تابعدار ہوں میرے جیسا تابعدار بھی کوئی نہیں ہوگا ۔ یہ تو صرف میں نے اپنے دل کو۔۔۔یہ کہہ کر اس شخص نے اسی طرح رونے والا منہ بنا لیا جیسا اس نے اپنی پہلی ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بنالیا تھا کہ اس کی بیوی کو اس کے بھائی نے مارا تھا اور اس غم میں اس نے تین دن کھانا نہیں کھایا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس شخص کی دونوں ویڈیوز کو بھرپور مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔