Tuesday November 11, 2025

خیبر پختونخو اکے بعد پنجاب میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری ، ، تعلیمی ادارے کب سے بند ہو ں گے ، اعلان ہو گیا

چکوال( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 17مئی سے شروع ہونگی۔ رمضان المبارک کی وجہ سے اس دفعہ گرمیوں کی چھٹیاں جلد کی جا رہی ہیں یہ چھٹیاں14اگست تک ہونگی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق یہ نوٹیفکیشن تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر بھی لاگو ہوگا جبکہ معلوم ہوا ہے کہ کئی پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ صوبے

میں چھٹیوں کا آغاز پانچ جون سے ہو گا ۔ تاہم رمضان المبارک کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔