Tuesday November 11, 2025

نواز شریف کا متنازعہ بیان، کن کن شخصیات نےپارٹی چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ، اہم رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی حملوں پر اپنے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگانے سے متعلق نوازشریف کے بیان پر مزید درجنوں لیگی رہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کردی ہے ۔معلومات کے مطابق ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز اور سیاسی رہنماؤں کو نوازشریف کے حالیہ بیان پر شدید دکھ پہنچاہے،کے پی کے،پنجاب کے درجنوں اضلاع میں ضلعی صدور نے ہنگامی اجلاس طلب کرلئے ہیں،جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ نوازشریف کا بیان پارٹی مؤقف ہے یا ذاتی اس سے متعلق پارٹی قیادت فی الفور وضاحت کرے،بصورت دیگر رواں ہفتہ میں اضلاع سے درجنوں صدور اور سینئر رہنماؤں کی جانب سے

استعفے سامنے آسکتے ہیں۔مسلم لیگی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی صدر شہبازشریف نے اپنے سینئر رفقاء سے مشاورت شروع کردی ہے اور خدشہ ہے کہ نوازشریف کے اس قسم کے بیانیہ پر کہیں پارٹی رجسٹریشن پر کوئی قدغن نہ لگ جائے اور رجسٹریشن کے خاتمہ کیلئے کوئی اقدام نہ ہوجائے۔