اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامدکہتے ہیں کہ میں الیکشن 2018میں حصہ نہیں لوں گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں رکھتا ۔ بلکہ میرا بیٹا الیکشن میں حصہ لے گا ۔ اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ میری اور موجودہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی میاں نوازشریف کے مرہون منت ہے ۔ آج ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔
انھوںنےکہا کہ شہر قائد کراچی میں گرین لائن اور دیگر منصوبے خوش آئند ہیں ۔ انھوںنے کہا کہ سی پیک کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ۔ یہ انھی کا ویژن ہے ۔