Sunday May 19, 2024

“چودھری نثار میرے دوست ہیں اور مسلم لیگ (ن)کا صدر میں ہوں” پارٹی ٹکٹ کے بارےمیں سوال پر شہبازشریف کا ایسا بیان کہ مسلم لیگ (ن)بھی چونک کر رہ جائے گی

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ نواز شریف اور چودھری نثار کے مابین اختلافات ختم ہوجانے چاہئیں اور دونوں کے درمیان اب صلح ہونی چاہیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چودھری نثار اور نوازشریف کے درمیان اختلافات ختم کروانےکےلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے میں چودھری نثار کو ٹکٹ دوں گا ۔ خلائی مخلوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ تو کوئی خلائی مخلوق ہے اور نہ ہی اس سے کوئی خوفزہ ہے ۔ قوم کا ایک ایک لمحہ اور خزانے کا ایک ایک روپیہ قیمتی ہے ۔ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے دیا جائے ۔ الزامات سے وقت ضائع نہ کیا جائے ۔

FOLLOW US