لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ظفر علی شاہ نے اپنی ہی پارٹی کے قائد اور سابق وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناڈالا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی کرپشن نے ملک کو کمزور بنا دیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن)کی موجودہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ سبھی اس سے واقف ہیں۔ انھوںنے مزید کہا کہ نوازشریف کو چئیرمین نیب پر تنقید کرنے کی بجائے خوش ہونا چاہیے کہ ان کے اپنے
منتخب کیے ہوئے آدمی نے میرٹ پر کام کرنا ثابت کیا اور ان کے خلاف تحقیقات کی ہیں۔ انھوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف جب حکومت میں آئے گی تو اس کی کارکرگی بھی عوام کے سامنے آجائے گی۔