Sunday May 19, 2024

احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما پر قاتلانہ حملہ ، فائرنگ کے بعد دستی بم بھی پھینک دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما پر قاتلانہ حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آیاجہاں مسلح ملزمان نے مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی اوراس کے بعد دستی بموں سے بھی حملہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں غریب شاہ مزار کے قریب چند مسلح ملزمان آئے اور انھوںنے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عقیل رحمانی پر فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں لیگی رہنما اور ان کے ساتھی عثمان اور اسداللہ زخمی ہو گئے ۔ اسی اثنا میں پولیس ٹیم آن

پہنچی تو بھاگتے ملزمان نے دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ خوفناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ۔

FOLLOW US