Sunday May 19, 2024

تحریک انصاف کی وکٹ اپنے ہوم گرائونڈ پر ہی گر گئی ، خاتون رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسروں کی وکٹیں اڑانے والی پاکستان تحریک انصاف کو اب ایک شدید جھٹکا لگ گیا ہے اور اسے اپنی ہی اہم وکٹ گنوانی پڑ گئی ہے ۔ اہم خاتون رہنمااور رکن اسمبلی نے کپتان کی پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق)میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔ خیبر پختونخوا کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نرگس علی نے مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اپنی پاکستان مسلم لیگ مسلم لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔انھوںنے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ کی ملک کےلئے شاندار خدمات سے متاثر ہو کر

پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔ چودھری شجاعت نے انھیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کی تعریف کی۔

FOLLOW US