Sunday May 19, 2024

بنوں کے بس سٹینڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنا دیا گیا ، جانی نقصان کی اطلاعات ، امدادی سرگرمیاں جاری

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں جنرل بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں کوہاٹ چونگی کے قریب جنرل بس اسٹینڈ پر سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل کے قریب اچانک ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھاجیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی وین قریب آئی تو دھماکہ ہوگیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسیکو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال حکام نے ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد کے

زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ شہر کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US