لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان اسمبلی نےپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونےکا اعلان کر دیا ہے ۔ ایک ساتھ چار ارکان اسمبلی نے کپتان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کامونکی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی رانا نذیر ، خانیوال سے رضا حیات ہراج، گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ یحییٰ، اور رکن قومی اسمبلی عمر نذیر نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سے
ملاقاتیں کیں او ر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ۔ عمران خان نے ان تمام رہنمائوں کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے اور ان کے فیصلے کی تعریف کی ۔