Thursday May 16, 2024

خیبر پختونخوا میں قیامت ہی ٹوٹ پڑی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور قیامت خیز حادثے میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیں جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا۔ ایبٹ آبا دمیں ایک مسافر وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ۔ زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کےلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

FOLLOW US