سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ارکان قو می اسمبلی و سینیٹ کی سرکاری رہائشگاہ پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کا انکشاف ہو اہے ۔ اس بارے میں ایک خاتون رکن سینیٹ ثمینہ سعیدنے ہائوس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ ڈرائیورز اور پولیس اہلکار پارلیمنٹ لاجز کی حدود میں چرس پیتے ہیں۔ اور کبھی کبھار تو ایسی بد بو آتی ہے کہ سر چکرانے لگتا ہے ۔ ثمینہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پارلیمنٹ لاجز سے گزرنے کے بعد کمرے تک
پہنچیں تو چکر آنے لگے۔ بعدازاں کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کو روکنے کی سفارش کردی۔ جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چرس لینے والوں کو روکا جائے، کہیں باہر جاکر چرس پئیں