Thursday May 16, 2024

اسلام آباد، پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ نے خواجہ آصف، عابد شیر علی کو برا ترین رکن قرار دے دیا

سلام آباد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ سے پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ نے خواجہ آصف اور عابد شیر علی کو برا ترین رکن قرار دے دیا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں خواتین ارکان کے ساتھ بھی امتیاز برتا جاتا ہے، اس ایوان میں خواجہ آصف اور عابد شیر علی نے جو زبان استعمال کی اس پر کچھ نہیں کیا گیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ججز کے خلاف بدزبانی کرنے والے

کو جیل ہوسکتی ہے تو ان ارکان کوکیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان کے خلاف نازیبا باتیں کرنے والے ارکان کو نااہل کردینا چاہیے تھا لیکن اس حساس مسئلے پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

FOLLOW US