Tuesday January 21, 2025

پاکستان کس طرح ناقابل دفاع ہے ؟ پاک فوج کے سربراہ نے ایک ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا جسے پوری دنیا جاننا چاہتی ہے ۔۔ جان کر آپ خون بھی جوش مارے

راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو قابل ترین نوجوان نسل سے نوازا ہے، ذہین اور متحرک نوجوان پاکستان کا اصل دفاع ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف سکولز کے بچوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے طلبہ کا تعلق غیر سرکاری تنظیم کے زیرِ انتظام مختلف سکولوں سے تھا۔ یہ طلبہ کرکٹ، فٹبال

اور شطرنج کے بہترین کھلاڑی بھی ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو قابل ترین نوجوان نسل سے نواز ہے، ذہین اور متحرک نوجوان نسل پاکستان کا اصل دفاع ہیں۔ طلبہ سائنس اور آئی ٹی میں ترقی کے ساتھ ساتھ نئے اصولوں اور بین الاقوامی معیارات کو بھی اپنائیں۔ سپہ سالار نے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک طالبہ کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی۔

FOLLOW US