Tuesday January 21, 2025

آج شام پاکستان میں آنے والا زلزلہ کس قدر خوفناک تھا ؟ پاکستانی اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ جیونیوز کےمطابق اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، جلال پور بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، چنیوٹ، چکوال، فیصل آباد، لاہور،

شیخوپورہ، نارووال اور مرید کے سمیت صوبے بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، مہمند ایجسنی، لوئر دیر، وزیرستان، باجوڑ ایجنسی، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، چارسدہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، ہنگو اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی وادی نیلم، باغ مری اور کوٹلی سمیت مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر کے اوقات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زلزلے کے جھٹکے تقریبا 7 سے 8 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔ شدید زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے اور استغفار کرتے اپنےگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد میں زلزلے کے کے جھٹکوں کے باعث سینیٹ کی کارروائی روک دی گئی اور اراکی ایوان سے باہر نکل آئے۔ جیونیوز کےمطابق زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی

طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس سے قبل آج صبح اسلام آباد میں 8 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔ خیبرپختونخوا کے شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ابھی تک خیبرپختونخوا میں زلزلے سے کسی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال تھا۔ پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکر میں بھی زلزلےکے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

FOLLOW US