Tuesday January 21, 2025

’’کے پی کے کی کارکردگی کا پول کھل گیا ‘‘ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پر برہم !طلب کر لیا

پشاور (نیو زڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پشاور میں ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کی خراب صورتحال دیکھ کر وزیر اعلی کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے پشاور میں سنٹرل جیل اورذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے میں انہوں نے انتظامی امور اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں چیف جسٹس نے مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے پوچھااور ڈاکٹرز سے سوال کیا کہ ورزش کے

حوالے سے یہاں کوئی انتظامات ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ذہنی امراض کے ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر برہم ہو گئے اور چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا۔انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں کوئی صفائی نہیں۔سبزیاں ، جوتے ایک ہی جگہ پر ہیں ،کچن کے حالات اتنے برے ہیں۔انہوں نے عملے سے پوچھا کہ کیا آپ ان سب کو انہیں پلیٹوں میں کھانا دیتے ہو۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ لوگ زیادہ نگہداشت کے حقدار ہیں۔۔چیف جسٹس نے ایم ایس سے پوچھا کہ مریضوں کو کس میں لایا جاتا ہے اور بتائیں ہسپتال میں کونسی چیز ٹھیک ہے انہوں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے مریض کو دیکھ کرناراضگی کا اظہار کیااور ہسپتال کی خراب صورتحال پر وزیر اعلی کو طلب کر لیا۔

FOLLOW US