Tuesday January 21, 2025

جنوبی پنجاب کا معرکہ تو کچھ بھی نہیں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی ملک کی ایسی بڑی شخصیت نے حمایت کا اعلان کر دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جنوبی پنجاب میں اہم کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور بڑا سیاسی کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔ پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا علان کردیا۔تفصیلات کے مبطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی

مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گولڑہ شریف میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں عمران خان کے عالوہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بالخصوص اسد عمر نے شرکت کی۔ملاقات میں معاملات طے پا جانے کے بعد پیر آف گولڑہ شریف نے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ منظر عام پر لائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

FOLLOW US