Tuesday January 21, 2025

کپتان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔۔ مسلم لیگ کی بہت بڑی وکٹ گر گئی، رکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)دیگر سیاسی جماعتوں سے اہم سیاسی شخصیات کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک اور انتہائی اہم سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی سردار قاص موکل پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔ مسلم لیگ (ق)کی رکنیت پر ایم پی اے بننے والے سردار وقاص موکل نے آج بنی گالہ میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ۔ اور ان کی پالیسیوں سے

مکمل اتفاق کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے وقاص موکل کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے فیصلے کی تعریف کی ۔

FOLLOW US